ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کی تقسیم ناقابل قبول : پرمیشور

ریاست کی تقسیم ناقابل قبول : پرمیشور

Thu, 02 Aug 2018 11:25:58    S.O. News Service

بنگلورو، 2 اگست (ایس او  نیوز) شمالی کرناٹک والوں کا علاحدہ ریاست کا مطالبہ قابل قبول نہیں ۔ اس طرح کے مطالبہ پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے برہمی ظاہر کی ۔ بنگلورو شہر میں کل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک علاقہ کی ترقی کا تعلق ہے ، اس کے لئے بے شمار مواقع ہیں ۔ یہ چھوڑ کر علاحدہ ریاست کا مطالبہ کرنا درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زمین، پانی اور زبان کے معاملہ میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔ ان حالات میں علاحدہ ریاست کا مطالبہ کرنا درست نہیں ۔ جہاں تک کنڑا زبان بولنے والے ہیں ان کی ریاست ایک ہی ہونی چاہئے ۔ اسی مقصد کو لے کر ہمیں آگے بڑھنا چاہئے ۔ اس ریاست کو متحد کرنے میں کئی بزرگوں نے جدوجہد کی ہے ۔ اب اس کے دو ٹکڑے کسی بھی صورت میں ہمیں منظور نہیں ۔ 


Share: